اسلام آبادپاکستان

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف حملہ کیس میں 3ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پرویز مشرف حملہ کیس میں 3ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے پرویز مشرف حملہ کی کی سماعت کی ۔اس دوران پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزمان انتخاب عباسی ،ظفر علی اور محمد کبیر کو نا کافی شواہد کی بنیاد پر رہا کردیا گیا ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔اس موقع پر جسٹس دوست محمد نے کہا کہ مچھلی اصلی تھی ،استغاثہ کی غفلت کے باعث جال سے نکل گئی ۔واضح رہے کہ تینوں ملزمان پر ٹی ٹی پی سے تعلق کا بھی الزام تھا ،ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ،ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close