پنجاب

جاوید ہاشمی کی ممکنہ طور پر نون لیگ میں واپسی، ملتان میں پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کی مخالفت

ملتان: سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی ممکنہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) واپسی کے حوالے سے ملتان میں حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندے اس کی مخالفت میں سامنے آگئے ہیں۔ بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ نون میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، 4 دسمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اعلان کریں گے۔ دوسری جانب آج اسلام آباد میں ان کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہونی ہے جس میں لیگی وزراء اور رہنما شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید ہاشمی کی نون لیگ میں ممکنہ شمولیت پر بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس میں (ن) لیگ کے یو سی چیئر مینز، ٹکٹ ہولڈرز اور کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جاوید ہاشمی کو پارٹی میں واپس نہ لے۔ شرکا ءکا کہنا تھا کہ اگر ( ن) لیگ نے جاوید ہاشمی کو این اے 149 سے ٹکٹ دیا تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
واضح رہے کہ سینئر ترین سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، لیگی رہنماوں راجہ ظفر الحق اور خواجہ سعد رفیق نے جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close