اسلام آباد

یو رپی ممالک پاکستانی مصنوعات کے مداح نکل

پاکستان میں ہسپانوی سفیر کارلوس مورریلس کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں یو رپی ممالک، پاکستانی مصنوعات استعمال کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی سفیرکارلوس موررالس اسلام آباد میں منعقد کردہ تقریب میں ایک لیکچردیا۔ دوارانِ خطاب ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک پاکستان کی مصنوعات کے لیے دنیا بھرمیں تیسری بڑی مارکیٹ ہیں جبکہ خود اسپین پاکستانی مصنوعات در آمد کرنے والے ساتواں بڑا ملک بن چکا ہے۔

دوسری جانب یورپی ممالک کی جامعات سالانہ 100 پاکستانی طلباء کواسکالرشپ بھی فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوریورپی یونینز مضبوط معاشی و منافع بخش تجارتی بندھن میں بند چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ہی اِن خوشگوارتعلق کے فائدے اُٹھارہےہیں.

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close