دنیاپاکستانپنجاب

جو ملک میں اندھیرے پیدا کرتے ہیں وہ عیش کر رہے ہیں، نواز شریف

لندن: سابق اور نااہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پہلے ایک ڈکٹیٹر نے ہماری حکومت ختم کی اور اب پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیاناس ہونا شروع ہو گیا ہے۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن اس کا یہ صلہ ملا کہ ہمیں ملک بدر کر دیا گیا، جو ریفرنسز میرے خلاف بنائے گئے ہیں میں ان کو قطعاً نہیں مانتا کیوں کہ یہ انتقام پر مبنی ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک ڈکٹیٹر نے ہماری حکومت کو ختم کیا اور اب پانچ ججوں کے فیصلے سے ملک کا ستیاناس ہونا شروع ہو گیا ہے، پاکستان میں گزشتہ 70 سال سے یہ گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے جب کہ ہم سے پہلے بھی دہشت گردی تھی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا اور سب رپورٹس منظر عام پر آنی چاہییں ورنہ کمیشن بنانے کا کیا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کو بھی پکڑو، صرف نوازشریف کا ہی گلا دبوچتے ہو، یہی وجہ ہے کہ جو ملک میں اندھیرے پیدا کرتے ہیں وہ عیش کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں اب لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے اور بجلی وافر مقدار میں موجود ہے جب کہ 2013 میں 20 ،20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگر ہم ملک میں روشنیاں واپس لائے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 2013 سے دھرنے ہی دیکھتے رہے ہیں، نجانے پاکستان میں کیا رواج بن گیا ہے کہ دھرنے سے کم میں بات ہی نہیں کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close