تجارت

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کمی

مالی سال 16-2015 کے گیارہویں ماہ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.41 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 6 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، گڑ، ملک پاؤڈر، مٹن، بیف، دال مسور، تازہ دودھ، دہی، کیلے، سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زندہ مرغی، ایل پی جی، گندم، آٹا، آلو، پیاز، لہسن، ٹماٹر، دال ماش، چنے کی دال، دال مونگ، چینی، سرخ مرچ، مسٹرڈ آئل، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، بجلی کے نرخ، گیس نرخ، اری چاول، باسمتی چاول، چائے، ویجی ٹیبل گھی، کپڑے، خوردنی تیل، نمک، اور کھلا گھی سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار آمدنی، 12 ہزار تا 18 ہزارآمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لٰے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.36، 0.33، 0.28 اور 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close