دنیا
تیونس پارلیمنٹ کا اجلاس، بیت المقدس پر امریکی فیصلے کی مخالف
تیونس: تیونس کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا،قرارداد میں بیت المقدس کو فلسطین کا ازلی دارالحکومت قرار دیا گیا۔ پارلیمنٹ کو اجلاس کے دوران فلسطین اورتیونس کے جھنڈوں سے سجایا گیا۔ واضح رہے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد شدید ردعمل کا سامنے ہے ،سعودی حکومت کا مطالبہ ہے کہ امریکہ یہ فیصلہ واپس لے۔