دنیا
ٹرمپ کا فیصلہ مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام بین الاقوامی قراردادوں، روایات اور دستاویزات کو کھلا چیلنج : سپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی
جدہ: عرب پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر مشعل السلمی نے القدس سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے کے سنگین نتائج پر غوروخوض کےلئے عرب پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو قاہرہ میں طلب کرلیا۔ السلمی نے توجہ دلائی کہ تمام عرب عوام کے رجحانات اور طبقوں کے نمائندہ عرب پارلیمنٹ کے ارکان امریکی حکومت کے مذکورہ خطرناک فیصلے پر عرب عوام کی ترجمانی کرینگے۔ سپیکر نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام بین الاقوامی قراردادوں، روایات اور دستاویزات کو کھلا چیلنج ہے۔ اس سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا۔ عربوں، مسلمانوں اور دنیا بھر کے حریت پسندو ںکے جذبات مشتعل ہونگے۔