اسلام آباد

بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اقدام کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اقدام کے خلاف آج یوم احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف لاہور میں مختلف طلبا اور مذہبی تنظیموں نے امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس کے باعث لاہور پریس کلب کے قریب واقع امریکی قونصل خانے کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں بھی امریکی صدر کے متنازع فیصلہ پر وکلا نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور عمارت پر سیاہ پرچم لہرائے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی احتجاج کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں بھی امریکی فیصلے کے خلاف وکلاء کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور امریکی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close