خیبر پختونخواہ

ایف آر بنوں میں ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل پہ پابندی

بنوں: وفاق کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایف آر بنوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی سواری پر ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ ایف آر بنوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر پابندی گزشتہ دنوں میر علی میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے بعد لگائی گئی ہے، اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں موٹر سائیکل کو بارودی مواد رکھ کر اڑایا گیا تھا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close