پنجاب

تحریک لبیک یارسول اللہ نے لاہور میں 13 دسمبر کو "تحفظ قبلہ اول مارچ” کا اعلان کر دیا

لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے فلسطین کی خودمختاری پر حملہ کیا ہے جس کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں تحریک کے عہدیداروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام آج پھر قبلہ اول کی آزادی کیلئے سلطان صلاح الدین ایوبی کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا عالم اسلام جس پُرآشوب دور سے گزر رہا ہے اور مغربی تہذیب وتمدن مسلمانوں میں جس تیزی سے رواج پا رہا ہے، امت مسلمہ کے ذمہ داران اور درد رکھنے والے افراد کو چاہئیے وہ میدان عمل میں آئیں اور بڑی سنجیدگی اور جرآت بہادری کیساتھ عالم اسلام اور مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں تمام قوتیں اور ذرائع بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ اسرائیل نے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے دیا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس میں امریکی سفارخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے تو مسلم حکمرانوں کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ سے سفارتی و تجارتی تعلقات توڑ کر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف علم جہاد بلند کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 13 دسمبرکو دوپہر ایک بجے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تحفظ بیت المقدس مارچ کیا جائے گا جس کی تیاریوں کیلئے لاہور اور مضافات کی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ علماو مشائخ نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے پالیسی واضح کرے اور امریکہ کیساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close