شاہ سلمان نے اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچایا، مولانا سمیع الحق بھی سعودی عرب پر بڑھک اٹھے
پشاور: سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سعودی عرب پر برس پڑے، مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کا ڈھونگ رچانے والے سعوی شاہ سلمان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کو بچائے، اگر بیت المقدس کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا جاتا تو یہ اسلامی اتحاد کس مرض کی دوا ہوگا؟، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ اسلامی اتحاد کی افواج اسرائیل سے بیت المقدس کو بچا سکتی ہے یا نہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام سین کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہم شاہ سلمان سے کہتے ہیں کہ اللہ نے آپ کو حرمین شریف کے خادم ہونے کی توفیق دی ہے تو بیت اللہ بھی ہمارا ہی حرم ہے، قبلہ اول مسلمانوں کا ہی ہے جس کا دفاع ہم پر واجب ہے۔ امریکہ کو اس اقدام سے روکا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں، اگر خون بہانے کی بھی ضرورت ہو تو بھی اسلامی افواج کو میدان میں اتارا جائے۔ پورے عالم اسلام سے کہتا ہوں کہ پرامن احتجاج کریں اور امریکہ کو بتائیں کہ ہم ان کے فیصلے کو نہیں مانتے۔