خیبر پختونخواہ

سورن سنگھ کے مبینہ قاتل بلدیو کمار کو اقلیتی نشست پر ایم پی اے بنانے کا فیصل

سورن سنگھ کے قتل کے بعد خالی نشست مکمل کرنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیاسنگھ کی جگہ ان کے مبینہ قاتل کو ایم پی اے بنایا جارہا ہے۔سورن سنگھ کے مبینہ قاتل بلدیو کمار ان کی جگہ ایم پی اے ہوں گے۔اس حوالے سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا نوٹس الیکشن کمیشن کو موصول ہوا ہے جس کا الیکشن کمیشن نے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ٹی وی ذرائے کے مطابق اقلیتی ترجیح فہرست میں بلدیو کمارکا نام شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سورن سنگھ جو کہ اقلیتی نشست پر ایم پی اے بنے تھے کو سیاسی رنجش پرمبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے تحصیل ناظم نے بلدیو کمار کی خواہش پر قتل کرایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سورن سنگھ کے مبینہ قاتلوں میں بلدیو کمار کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے ایم پی اے کا ٹکٹ نہ ملنے پر سورن سنگھ کو قتل کرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close