انٹرٹینمنٹ

مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے: کنگنا رناوت

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ معروف سپرسٹار مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے ایک ایوارڈ فنکشن میں شمولیت اختیار کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیاکہ "پدماوتی” تنازعہ میں اداکارہ نے دیپکا کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ جس کے جواب میں کنگنا رناوت نے میڈیا کو بتایا کہ دیپکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ جب میری بہن سکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔واضح رہے کہ فلم ساز نے دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی جس پر بالی ووڈ کی کئی اداکاروں نے دستخط کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close