اسلام آباد

وزیراعظم کی ایوان میں آمدکا اعلان،اپوزیشن کا سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جمعہ کو وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کا فیصلہ خوش آئند ہے،نواز شریف کی ایوان میںموجودگی ہی نہیں بلکہ سوالوں کے جواب بھی چاہتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے سوالات پوچھنے کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت سے کل تک تیار کرلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود کل اسمبلی میں سوالنامہ پیش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوالنامہ میں جو سوالات شامل ہوں گے ان میں پاناما میں سرمایہ کاری سے متعلق پوچھیں گے اور یہ بھی پوچھیں گے کہ رقم پر کتنا ٹیکس ادا کیا گیا۔

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے نہ آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی سے واک آﺅٹ کیا جس پر وزیراطلاعات کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف جمعہ کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close