سندھ

قائد ایم کیو ایم کردار والے ہوتے تو ان کے ایم این ایز، ایم پی ایز ساتھ نہیں چھوڑتے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کردار والے ہوتے تو ان کے ایم این ایز، ایم پی ایز ساتھ نہیں چھوڑتے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی، لیکن لغویات سننے کے باوجود جی بھائی کرنیوالے 22 اگست کو علیحدہ ہوگئے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، ظالم کے پیروں تلے سے زمین چھین لی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ نہیں پوچھا جائیگا کہ ہم سے کتنے لوگ جڑے؟ ہم سے پوچھا جائیگا کہ سچ کہا یا نہیں، قائد ایم کیو ایم کردار والے ہوتے تو ان کے ایم این ایز،ایم پی ایز ساتھ نہیں چھوڑتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close