خیبر پختونخواہ

دہشت گردی خطرہ ، پشاور پولیس کی مشقیں

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشتگردی خطرات کے پیش نظر سکول آف انوسٹی گیشن فیز 3 اور سکول آف ٹیکٹس فیز1 میں پولیس نےموک ایکسر سائز کیں جس میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض، رپیڈ رسپانس فورس کے ایس پی ساجد خان، اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم، ایس ایچ او حیات آباد، ایس ایچ او تاتارا، کوئیک رسپانس فورس، سنفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اور مقامی پولیس اہلکاروں ، پولیس وین اور ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔موک ایکسرسائز کے دوران پولیس جوانوں کو خلاف قانون مجمع کو منتشر کرنے کیلئے ریہر سل کرائی گئی۔ ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق ان موک ایکسر سائز کا مقصد دہشتگردی کے تدارک کیلئے پولیس جوانوں کو ذہنی طورپر تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close