اسلام آباد

سانحہ اے پی ایس، ایسے سانحات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کے خوابوں کی تکمیل کے لئے ہمیں آرمی پبلک اسکول جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 3 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے روز اے پی ایس پشاور میں بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا اور آج ہم سب انتہائی دکھ کے ساتھ اس سانحے کے شہدا کو یاد کررہے ہیں۔ اے پی ایس کا سانحہ دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے خواب پورے کرنے کےلئے سانحہ اے پی ایس جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close