اسلام آباد

فاٹا کا مسئلہ آئین کے مطابق حل کیا جائے، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوا میں انضمام کا معاملہ آئین پاکستان کی پیروی میں حل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے، ملاقات میں فاٹا اصلاحات کے معاملے پر تبادلہ خیال کرکے معاملے پر بڑی تفصیل سے آرمی چیف کے سامنے اپنا موقف رکھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملاقات میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین سمیت متعلقہ رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فاٹا بل پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاہم آئین پاکستان کی پیروی میں فاٹا کے مسئلے کوحل کیا جائے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ فاٹا کا معاملہ ہماری ذات کا نہیں قومی مسئلہ ہے اس لیے وزیراعظم کوکہا ہے کہ فاٹا جرگے کی سپریم کونسل سے ملاقات کریں اور بات چیت کے ذریعے آئین کے دائرے میں رہ کر حل نکلا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close