دنیا

بغیر ڈرائیورچلنے والی میٹرو ٹرین آزمائش میں ہی حادثے کا شکار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی بغیر ڈرائیور’’ میجنٹا لائین ‘‘ میٹرو ٹرین افتتاح سے ایک ہفتہ قبل اپنے پہلے ہی آزمائشی سفر میں حادثہ کا شکار ہو گئ. غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹرو ٹرین صنعتی علاقے نوئیڈا ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئی اور تقریبا ساڑھے 12 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے صرف19منٹ میں جنوبی دہلی میں کالندی کنج ڈپو پہنچی جہاں اس کے بریک مکمل طور پر فیل ہو گئے۔نتیجے میں وہ ڈپو کی دیوار کو توڑتی ہوئی واشنگ ریمپ سے جا ٹکرائی،حادثے میں ٹرین کی 2 بوگیاں اور انجن مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم ٹرین میں کوئی مسافر سوار نہ ہونے کے باعث کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا تاہم اس کا افتتاح شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کرسمس کے روز کرنے والے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close