اسلام آباد

سپریم کورٹ نے شریف برادران کیساتھ نرمی برتی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے خود نیب کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی، حدیبیہ کیس نہ کھولنے کے فیصلے پر حیرانی ہوئی، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیس میں فرق ہے، نواز شریف نے ایک کاغذ بھی پیش نہیں کیا، جہانگیر ترین نے مکمل منی ٹریل دی تھی انہیں گھر بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی، عمران خان نے بھی منی ٹریل دی، نواز شریف ملکیت کا ثبوت بھی دیتے تو بات بن سکتی تھی بند گلی میں پھنسے نواز شریف اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا وکلا تحریک کے مثبت اثرات بہت ہیں مگر منتشر وکلا اور متکبر ججز کے 2 منفی اثرات بھی ہوئے۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی تجویز دی تھی مگر نواز شریف نہیں مانے تھے اب بھی ترمیم ہو تو کوئی حرج نہیں۔ جہانگیر ترین کی ریویوپٹیشن ٹھوس ہوگی، عمران خان کے کیس میں ریویو کی کامیابی کے امکانات کم ہیں مگر وہ پھنس بھی سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے شریف برادران سے بہت نرمی برتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close