سندھ
متحدہ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت چھوڑ رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی تمام ذمہ داریاں فاروق ستار کو سونپنے کا اعلان کیا تاہم جلسے میں موجود کارکنوں نے ایک مرتبہ پھر الطاف حسین سے درخواست کی کہ وہ پارٹی قیادت نہ چھوڑیں ۔