عدل کیلئے ریلیاں نہیں نکالی جاتیں، اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی
عمر کوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ اداروں پر تنقید کرنے سے جہموریت کو خطرہ ہے، عدل کےلیے ریلیاں نہیں نکالی جاتی ہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کا وفد عوامی تحریک کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے عوام کو مایوس کیا ہے، نواز شریف کی باتوں سے لگتا ہےکہ انہوں نے عدلیہ کا فیصلہ ذہنی طور پر قبول نہیں کیا ہے۔ اداروں پر تنقید کرنے سے ادارے کمزور ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدل کےلیے ریلیاں نہیں نکالی جاتی ہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اداروں پر تنقید کرنے سے جہموریت کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ نواز نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ مسلم لیگ کی جانب سے شہباز شریف کے وزیراعظم نامزد کیے جانے پر شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آئندہ کے وزیراعظم کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرینگے۔