معذور شخص کو مسیحا مل گیا
احمد پور میں غریب والدین نے اپنے پچیس سالہ ذہنی معذور بیٹے کو زنجیروں میں جکڑ کر درخت کے ساتھ باندھ دیا تھا، علاج کرانے سے قاصرغریب والدین کو اپنے بیمار بیٹے کے لیے مسیحا مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ظاہر پور میں ذہنی معذور جوان شخص کو اس کے والدین نے درخت سے باندھ رکھا ہے،والدین کا کہنا ہے کہ کھانے کے پیسے نہیں تو بیٹے کے علاج کے لئے پیسے کہاں سےلائیں؟غریب والدین نے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے درخواست کی کہ اُن کے بیٹے کے علاج کے سلسلے میں مالی مدد کی جائے،اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ممتاز سماجی رہنما صارم برنی نے رابطہ کر کے بتایے کہ وہ ذہنی معذور لڑکے کا علاج کروانا چاہتے ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ علاج کے مکمل ہونے تک وہ لڑکے کو اپنے ادارے میں ہی رکھیں گی۔
مایوس والدین مسیحا کے مل جانے خوشی سے نہال ہیں،اور پرُ امید ہیں کہ ان کا بیٹا بھی نارمل زندگی گذار سکے گا،اور اس سے بڑھ کراُن کے لیے خوشی کی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔