پنجاب

ٹرمپ کی نئی حکمت عملی دنیا بھر میں امریکی رسوائی کا سبب بن رہی ہے :لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکہ احسان فراموش اور اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے تکبر کی آخری چوٹی پر پہنچ گیاہے، امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے لیے رسوائی اور تنہائی کا باعث بن رہی ہے ، اقوام متحدہ کی تاریخی قرار داد پر امریکہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑے اور بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا غیر جمہوری ، غیر قانونی اور مسلم دشمن اعلان واپس لیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکی نائب صدر پینس نے افغانستان میں پاکستان کے خلاف بے جا اور متکبرانہ خیالات کا ا ظہار کیاہے، امریکہ افغانستان میں ناکام ہے، امریکی نئی حکمت عملی دنیا بھر میں امریکہ کی رسوائی اور جنوب ایشیا میں فساد اور دہشتگردی کا باعث بن رہی ہے، فلسطین اور کشمیر کامسئلہ حل کیے بغیر دنیا امن کے لیے ترستی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر قابض صیہونی اور کشمیر پر قابض متعصب ہندو ایک دوسرے کے شریک کار ہیں ، امریکہ عملاً اپنی یک محوری طاقت قائم رکھنے کے لیے ان دونوں متعصب اور انسان دشمن قوتوں کا آلہ کار بن گیاہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ کے بدلتے رویوں اور پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات کے سدباب کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں اور تمام قومی قیادت کا مشترکہ اجلاس بلا کر متفقہ قومی حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 71 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ جمعیت نے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ پوری قوم کے لیے قابل فخر تنظیم ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close