دنیا

9/11 حملوں کی درست پیشنگوئی کرنے والی نابینا خاتون کی 2018ء کے بارے میں 2 انتہائی خطرناک پیشنگوئیاں

صوفیہ: بلغاریہ کی نابینا خاتون ’بابا وانگا‘ نے اپنی زندگی میں کئی پیش گوئیاں کی جن میں سے بہت سی درست ثابت ہو چکی ہیں۔ ان میں نائن الیون کے حملے اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی پیش گوئیاں شامل ہیں۔ اب ان کی دو اور ایسی پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں کہ سن کر پوری دنیا، بالخصوص امریکی لرز کر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق 2018ءمیں چین امریکہ پر غلبہ پا لے گا اور دنیا کی اگلی سپرطاقت بن جائے گا۔ اس پیش گوئی کے حق میں ماہرین چین کی حیران کن معاشی ترقی کے اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں۔ 1970میں عالمی معیشت میں چین کا حصہ صرف4.1فیصد تھا جو 2015ءمیں بڑھ کر 15.6فیصد ہو گیا اور اس میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔دوسری طرف اس وقت عالمی معیشت میں امریکہ کا حصہ 16.7فیصد ہے اور فوربز کی رپورٹ کے مطابق اس میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے اور 2015ءتک یہ 14.9فیصد رہ جانے کا امکان ہے۔بابا وانگا کی دوسری پیش گوئی توانائی کی ایک نئی قسم کی دریافت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2018ءمیں سائنسدان زہرہ سیارے پر توانائی کی ایک نئی قسم دریافت کر لیں گے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال ایسا کوئی مشن شروع نہیں کیا گیا چنانچہ اس پیش گوئی کے پورا ہونے کا امکان نظر نہیں آتا۔ 1996ءمیں 85سال کی عمر میں انتقال کرجانے والی بابا وانگا نے دنیا کے خاتمے کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہہ رکھا ہے کہ ”اس دنیا کا خاتمہ 51ویں صدی عیسوی میں ہو گا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close