کھیل و ثقافت

شان مارش ساتھی پلیئر سے لڑائی کے سبب واپس گئے

موہالی: کنگز الیون پنجاب کے بلے باز مشل مارش ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن روانہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شان مارش ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑی سے جھگڑے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئے۔

اس سے قبل ٹیم کی شریک مالکن پریتی زنٹا رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 1 رن سے شکست پر ہیڈ کوچ سنجے بنگر پر برس پڑی تھیں۔ڈیوڈ ملر کی جگہ مرلی وجے کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی تھی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر فریزر کیسٹالینو رواں سیزن ٹیم کی ناکامی کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔دوسری جانب گلین میکسویل نے شان مارش کی کنگز الیون پنجاب ٹیم میں ساتھی پلیئرز سے جھگڑے کی خبر کو بکواس قرار دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close