ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا، ایم پی اے شیراز وحید بھی پی ایس پی میں شامل
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ شیراز وحید 2013 کے عام انتخابات میں کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے کامیاب ہوئے تھے۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کےعوام کا 24 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہماری بات کراچی والوں کےدل میں اتاری اور کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی۔ کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا سمیت 11 رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولت اختیار کرچکے ہیں جب کہ سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔