سندھ

سائرہ نصیر کا قتل غیرت پہ کیا، بیٹے کا اعتراف

پاکستان مسلم لیگ (ف) کی رہنماءسائرہ نصیر اپنے ہی بیٹے فہد اور بہو کے ہاتھوں قتل ہو گئیں جن کی لاش کو جلا دیا گیا لیکن اب بیٹے اور بہو نے انتہائی شرمناک الزام بھی عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔سائرہ نصیر کو قتل اور جلانے والا اپنا ہی بیٹا اور بہو نکلے، یہ خبر منظرعام پر آئی تو ہر کوئی کانپ اٹھا اور بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ 18 سالہ فہد نے 25 سالہ صدف سے پسند کی شادی کی تو سائرہ نصیر نے بیٹے کی خوشی کی خاطر اس شادی کو قبول کر لیا مگر نوک جھونک چلتی رہی۔ سائرہ نصیر اپنے بیٹے کو سمجھاتی تھیں کہ یہ لڑکی اس کے لئے مناسب نہیں ہے تاہم وہ کسی صورت بھی ماننے کو تیار نہ تھا۔
6 اور 7 دسمبر کی درمیانی شب یعنی واردات کے روز فہد والدہ سے پیسے لینے کیلئے گھر گیا تو وہاں بھی سائرہ نصیر نے اسے سمجھانے کی کوشش کی اور باتوں ہی باتوں میں انہوں نے ایک تھپڑ رسید کر دیا جس پر فہد بپھر گیا اور جواب میں ڈنڈے سے والدہ پر وار کر دیا۔ ڈنڈے سے چوٹ زیادہ لگی اور خون بہنے کے باعث سائرہ نصیر ہلاک ہو گئیں جس کے بعد ملزمان نے لاش کی شناخت مٹانے کیلئے موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر گاڑی کو آگ لگا دی۔
ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق تفتیش کے دوران فہد سے پوچھا گیا کہ اس نے رات کے وقت اپنے والد کے ایس ایم ایس کا جواب کیوں نہ دیا جس پر اس نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں سو گیا تھا، صبح اسے کراچی جانا تھا اس لئے وہ جلد سو گیا جس پر ہم نے یہ پوچھا کہ اگر تم اس وقت لطیف آباد میں اپنے فلیٹ میں سو رہے تھے تو پھر تم نے وہ ایس ایم ایس کس طرح اپنی والدہ کے گھر میں موصول کئے، اور یہی پہلو تفتیش کے بریکنگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں ساڑھے گیارہ بجے باپ کو جواب اس لئے نہیں دیا کیونکہ میں سو گیا تھا، صبح جانا تھا کراچی، باپ نے ساڑھے گیارہ بجے ایس ایم ایس کیا ہو گا، تو میں نے اس لئے جواب نہ دیا کہ میں سو گیا تھا، وہاں سے ہم نے کہا کہ اگر تم ساڑھے گیارہ بجے باپ کو جواب اس لئے نہیں دے رہے کہ تم اپنے فلیٹ لطیف آباد میں ہو اور سو رہے ہو تو پھر تم نے وہ ایس ایم ایس اپنی ماں کے گھر کیسے ریسیو کئے۔
دوسری جانب فہد اور اس کی اہلیہ نے اپنے جرم کا اعتراف تو کر لیا ہے لیکن شیطانی اقدام کے بعد مقتولہ پر ایک شرمناک الزام بھی عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ قتل غیرت کی وجہ سے ہوا۔ فہد نے اپنی والدہ کی کچھ تصاویر دیکھیں جس پر وہ شدید غصے میں آ گیا اور قتل کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close