سندھ

ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران وملازمین کی بغاوت

کراچی: ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران و ملازمین کی بغاوت کے بعد انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کے ملازمین کے ساتھ رویے کو سینئر افسران وملازمین نے ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا اور مشیر ہوا بازی کو خط تحریر کیا جس میں ادارے کے سربراہ کی دماغی حالت کو مشکوک قرا ر دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی جگہ کسی سنجیدہ اور اہل آفیسر کا تقرر کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آج مزید 32 ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہتک آمیز سلوک کے معاملے پر درخواست دی جب کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کیے گئے خطوط کی تعداد 3 ہوگئی اور ائیرٹریفک کنٹرولرگلڈ بھی ڈی جی کے خلاف افسران وملازمین کے مؤقف کی تائید کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو نومبر 2015 کو ڈی جی سول ایوی ایشن مقررکیا تھا اور اپنی تقرری کے بعد سے ہی ڈی جی تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھارہے ہیں اور خاص طورپر توہین آمیز اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close