پنجاب

وارڈ بوائے نے جناح ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

جناح ہسپتال کے ملازم نے ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز اقبال نامی نوجوان نے دو روز قبل میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگا کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں پر موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم پیر کو علی الصبح شہباز نے جناح ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز اقبال جناح ہسپتال کے کینسر وارڈ میں وارڈ بوائے تھا اور اس نے گھریلو تنازعات اور مالی معاملات کے سبب خودکشی کی ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص 2 بچوں کا باپ تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close