بلوچستان

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سیکورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ ،8 سیکورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں، دہشت گردوں نے پولیس چوکی پہ پہلے بم سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ کی۔ حملے کی اطلاع پہ سکیورٹی دستے جائے واقوعہ پہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دہشت گردوں کے ابتدائی حملے میں 8 سکیورٹی اہلکاروں زخمی ہوگئے ہیں۔ جہنیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا ہے،سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close