دنیا

بھارت نے اسرائیل سے ’اسپائک‘ میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردیا

تل ابيب: بھارت نے اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے باضابطہ مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ مالیت کی ہونے والی ’اسپائک ڈیل‘ منسوخ کردی گئی ہے۔معاہدے کے تحت بھارت کو اسرائیل سے 8 ہزار اسپائک میزائل، اور 300 لانچرز کے علاوہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم بھی خریدنا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت سے ایک ہفتہ پہلے منسوخ کیا گیا ہے۔ اسرائیل سے میزائل خریدنے کی صورت میں داخلی سطح پر میزائلوں کی تیاری کا پروگرام متاثرہوتا۔ اس لئے معاہدہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپائک سسٹم دنیا بھر میں صرف 26 ممالک استعمال کررہے ہیں اور بھارت نے مذکورہ ٹیکنالوجی حاصل طویل المدتی مذاکرات کے بعد حاصل کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close