بلوچستان

اگر جے یو آئی (ف) نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی تو حکومت بچانا مشکل ہوگا، میر حاصل بزنجو

کوئٹۃ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت بچانا مشکل لگ رہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر اسرار ہے، اس پر خدشات ہیں۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر جمعیت علماء اسلام تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر دے تو حکومت بچانا مشکل ہوگی۔ نواب ثناء اللہ زہری کو حکومت بچانی ہے تو وہ اپنے نمبر پورے کریں، یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ بلوچستان میں معاملات پر اسرار ہیں۔ یہاں پر ایک ہی پارٹی ہے، جس میں بغاوت ہے۔ بات گاڑیوں اور فنڈز کی کہی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی اتنے چھوٹے معاملات تھے تو پھر نوبت عدم اعتماد تک کیسے پہنچی۔؟ اسکے پیچھے محرکات کیا ہیں۔؟ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو فنڈز نہیں ملے، مگر تحریک عدم اعتماد پر سردار اختر مینگل، جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں نے دستخط کر دیئے۔ اس معاملے میں پر اسرار چیزیں نظر آ رہی ہیں۔ ہمارا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہے، ہم سے نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی صوبائی حکومت نے رابطہ کیا۔ مگر پھر بھی ہم نے ان کے نامزد وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

سینیٹر حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کا بی این پی (مینگل) اور دوسروں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انتے لوگ کیسے اکھٹے ہو رہے ہیں۔؟ ان سب کا ایک ہو جانا سمجھ میں نہیں آتا۔ خالد لانگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی ایک ایم پی اے ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میرے کیس ختم ہوجائیں گے اور رہا ہو جاؤں گا۔ لیکن ہم پریشان ہیں کہ آخر انہیں رہا کون کر رہا ہے۔؟ اور پکڑا کس نے ہے۔؟ یہ بال متی کا کنبہٰ کیسے اکھٹا ہو رہا ہے۔؟

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے اسلام آباد میں ایک رائے یہ ہے کہ ایک اسمبلی کو توڑ کر سینیٹ کے انتخابات روکے جائیں گے۔ پہلے یہ سنا تھا کہ ایسا خیبر پختونخواء والے کریں گے۔ مگر بلوچستان سے معاملہ شروع ہونے سے ہمارے خدشات بڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے اب تک باقاعدہ حرکت نہیں کی۔ اب یہ انکی مرضی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ کس گروپ کو سپورٹ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close