سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دیدی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کی منظوری دیدی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات 10 جنوری کوختم ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا جو اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close