اسلام آباد

آئی جی سندھ کا فیصلہ آج وفاقی کابینہ کرے گی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہہ پہر ہوگا۔ وفاقی کابینہ دس نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سندھ میں آئی جی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 22کے تین افسران کے نام بھیجے گئے ہیں جن میں سردار عبدالمجید خان کا نام سرفہرست ہے۔
آئی جی پنجاب عارف نواز خان اور آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل مہر خالد داد لک کا نام بھی آئی جی سندھ کیلئے بھیجا گیا ہے۔ کابینہ فیڈرل لینڈ کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کرے گی۔ وزارت توانائی کابینہ کو آئندہ آنے والی گرمیوں کے لیے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بریفنگ دے گی۔ کابینہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 میں ترامیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close