پنجاب

قصور، زینب زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت،گرفتاریاں

قصور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے قصور واقعے سے متعلق چند مشکوک افراد کو پکڑلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ قصور واقعے کے حوالے سے کچھ مشکوک افراد کو پکڑا گیا ہے، قوی امید ہے کہ جلد ملزم پکڑا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کے بعد کچھ سیاستدانوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی، لوگوں کو بھڑکایا جس کے بعد املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومتوں پر اعتماد کیا جانا چاہیے، تحقیقاتی اداروں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال پر ڈیڈلائن کے مطابق کام نہیں کرسکتے۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ بچوں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، بچوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا کی معاونت حاصل کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close