اسلام آباد

حکومت نے پی آئی اے کی کور بزنس کمپنی کی نجکاری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے تین ماہ کے اندر پی آئی اے کی دو کمپنیاں بنانے اور کور بزنس کمپنی کی نجکاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے ملازمین کو تحفظ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام آباد میں اپنی پہلی غیرسیاسی پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے قانون کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی اور 15اپریل تک پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کر دیا جائے گا جسمیں ایک کور بزنس دوسری نان کور بزنس پر مشتعمل ہوگی۔ کور بزنس میں اے ٹرانسپورٹ بزنس شامل ہوگا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کی کوئی پراپرٹی یا ہوٹل فروخت نہیں جائے گا بلکہ ایسا انتظام کیا جائے گا کہ اس میں مزید سرمایہ کاری ہوگی اور ملازمین کا بھی تحفظ کیا جائیگا۔ ایک سوال پر دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے کے 325ارب روپے جبکہ اسٹیل ملز پر دو سو ارب روپے کا بوجھ قابل ادا ہے جو کہ حکومت کو برداشت کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close