دنیا
لندن میں بھا رت کے خلاف ’ فری کشمیر ‘ اور ’فری خالصتان ‘ کی مہم شروع کی جارہی ہے: لارڈ نذیر
لندن: برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے لندن میں کشمیری،سکھ برادری اور دیگرکی طرف سے ‘‘فری کشمیر ‘‘ فری خالصتان’’ فری ناگالینڈاورفری آسام مہم شروع کی جا رہی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لا رڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ لندن میں کشمیر،خالصتان،ناگا لینڈ اور آسام کی آزادی کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کا آغاز 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن سے ہو گا۔ اس دن بسوں پر پوسٹر لگا کر سنٹرل لندن میں تشہیر کی جائے گی۔اپریل میں لندن میں ہونیوالی کامن ویلتھ ممالک کی کانفرنس کے موقع پر ان کی مہم زور پکڑے گئی، کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کے موقع کشمیری ،سکھ اور دیگر اس مہم میں تیزی لائیں گے۔