اسلام آباد

لاہور میں راستے بند کیے گئے تو مجیب ثانی کے گھر کی طرف احتجاج جائیگا، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے، چیف جسٹس کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سوموٹو لینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ چاہے زینب کیس ہو تمام ملزموں کے کھرے پنجاب حکومت سے ملتے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور میں راستے بند کیے گئے تو مجیب ثانی کے گھر کی طرف احتجاج جائےگا، بابر عوان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 260 کے تحت سیاستدان سرکاری ملازم کی صف میں نہیں آتا، سیاستدان پر انتخابی مہم کی قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close