اسلام آباد

دبئی میں پلازے بنائے پھر پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دبئی میں پلازے بنائے پھر پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ ریاض پیرزادہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت پر شدید برہم ہیں جس کا اظہار وہ وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے علاج کرانے اور بچوں کو پڑھانے والے ملک کے وفادار نہیں۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ اپنے دامن کو داغ سے بچایا اور بڑوں کے پیٹ میں درد بھی ہو تو باہر بھاگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ حکومت میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں، تنقید کیوں نہ کریں ہمیں ملا ہی کیا ہے، میرے ساتھ سیاست میں آنے والے آج ارب پتی بن گئے اور میں آج بھی بینک کا مقروض ہوں۔ ریاض پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ سائنسدانوں کی تحقیق کسانوں تک نہیں پہنچ سکی اور ہماری فصلیں تک نہیں بکتیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close