سندھ

ٹڈاپ اسکینڈل؛ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کئے جانے کی تاریخ مقرر

کراچی: ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی جب کہ عدالت نے 23 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی۔

 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی آمد سے قبل پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہلے سے ہی عدالتی احاطے میں موجود تھی۔ دوران سماعت یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پرانے الزامات پر نئے مقدمات قائم کئے گئے ہیں اس لئے ان کے موکل کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹڈاپ میگا اسکینڈل کے تمام 23 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 23 جون کی تاریخ مقرر کردی۔ اس موقع پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد نہ کی جائے کیوں کہ انہیں ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی نقول فراہم نہیں کیا جس پر عدالت نے ایف آئی اے حکام کو حکم دیا کہ انہیں تمام مقدمات  کی نقول فراہم کی جائے اور آئندہ سماعت پر ہر صورت فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close