پنجاب

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کے گرد گھیرا تنگ‘ نیب کی قریبی ساتھیوں سے پوچھ گچھ

لاہور : وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان کے خلاف نیب کی تحقیقات میں تیزی آ گئی۔ متعدد ساتھی پوچھ گچھ کے لئے لاہور نیب آفس میں طلب۔ بلائے گئے افراد میں یونین کونسل چیئرمین سعید احمد، پی پی 149 نواز لیگ گلشن راوی کے صدر ملک اعجاز اور رانا مشہود کے قریبی ساتھی شاہد خان اور حافظ عابد شامل ہیں۔

پی پی 149 میں نواز لیگ شعبہ خواتین کی سابق صدر قمر سلیم سے بھی تحقیقات کی گئیں۔ باجی قمر سلیم سے رانا مشہود کے حلقے میں جشن بہاراں اور مینا بازار کی انعقاد پر اخراجات کے بارے میں سوالات کئے گئے۔

صوبائی وزیر تعلیم کی اہلیہ کی زوہا فاونڈیشن کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ زوہا فاونڈیشن رانا مشہود کی بیٹی کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کے عہدے داروں میں رانا مشہود سمیت خاندان کے اہم ارکان شامل ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کے خلاف ایک کیس مبینہ انسانی سمگلر سے خطیر رقم وصول کرنے کی نشرشدہ فلم کا ہے جبکہ دوسرا کیس پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں اربوں روپے کی گڑبڑ کا ہے۔

تیسرا مقدمہ گلشن راوی میں ایل ڈی اے کی صنعتی زمینوں کو رہائشی زمینیں بنا کر کوڑیوں کے بھاو فروخت کرنے کا ہے۔ ادھر لندن کے بعد بلجیم سے یکے بعد دیگرے دو جعلی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد بھی وزیر تعلیم کے احتسابی کھاتے میں درج ہو چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close