عمران خان اور ان کے مالشیئے کی پارلیمنٹ کو گالی کا جواب قوم بمعہ سود چکائے گی : چوہدری شیر علی
فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو عالم دین کہنا علماء حق کی توہین ہے، قادری کی قلا بازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں ، کنیڈین شہری غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جو پاکستان میں محض انتشار اور افرا تفری پھیلانے آتا ہے ، پارلیمنٹ 20 کروڑ عوام کا مقدس اور سپریم ادارہ ہے ، قوم اپنے ووٹوں سے منتخب اس ادارے کی توہین کرنے والوں پر لعنت بھیجتی ہے ،عمران خان اور انکے مالیشیے نےپارلیمنٹ کو جو گالی دی ہے، انکے توہین آمیز الفاظ قوم پر قرض ہیں، وہ انتظار کریں وقت آنے پر قوم یہ قرض بمعہ سود چکائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شیر علی نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے ،کفن پہننے ،کارکنوں سے خون مانگنے ،قبریں کھودنے اورسرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنے والوں کے حربوں نے پہلے بھی قوم کو بیزار او ر مشکلات میں مبتلا کردیا تھا، اب پھراسی کھیل کو دہرایا جا رہا ہے ۔چوہدری شیر علی نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے جب سے چین نے پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے، ملک دشمن بیرونی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے انکے ایجنٹ سامنے آ چکے ہیں لیکن حکومت کی برداشت ،ملک کے استحکام اورجمہوریت کی بقاء اور قوم کی ا منگو ں کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اقتدار میں رہے نہ رہے ،مسلم لیگ ن کسی کو اسکی غیر آئینی اور غیر جمہوری خواہشات کی تسکین کاسامان فراہم کریگی نہ ہی آئین کی پاسداری پر آنچ آنے دیگی۔