پنجاب
ملتان میں احتجاج جاری، ایک نرس کی خود کشی کی کوشش
ملتان : پنجاب میں شدید گرمی کیساتھ احتجاج کا موسم بھی جوبن پر رہا، نشتر اسپتال ملتان کی نرسیں مطالبات کیلئے ڈٹ گئیں، احتجاج کے دوران ایک نرس نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔
مطالبہ پورا نہ ہوا، گرمی نے بھی نرسز کا برا حال کیا، نشتر اسپتال کی نرس حاجرہ نے جان دینے کی ٹھان لی اور پل پر جا پہنچی، خودکشی کی کوشش ساتھی نرسز نے ناکام بنادی۔
کچہری چوک پر دھرنے کے باعث شاہراہ بلاک ہوئی تو ضلعی انتظامیہ نے بھی انٹری دی، نرسز نے انتظامیہ کی بنائی گئی کمیٹی کو بھی مسترد کردیا۔
نرسز کہتی ہیں انہیں لالی پاپ نہیں چاہئے، نقاب پر پابندی لگانے والی سپرنٹنڈنٹ کی معطلی پر ہی قرار ملے گا۔