اسلام آباد

تحریک انصاف مصنوعی بحران پیدا کرکے انتخابات سے فرار چاہتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف استعفوں کے ذریعے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرکے آئندہ انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کرکے انتخابات سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے تاہم جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت اس طالب علم جیسی ہے جس کے امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے تیار ہے جب کہ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے تاہم بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close