پنجاب

تحریک انصاف آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے معاملات طے پانے پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن راجہ ریاض جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

دریں اثنا کپتان نے اسلام آباد  اور لاہور کے بعد پشاور میں بھی خواتین کے ساتھ طوفان بدتمیزی پر بگڑے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے پھینٹا فورس تشکیل دے دی ہے جو خواتین کیلئے مخصوص جگہ کے گرد پہرا دے گی۔ کپتان کی یہ پھینٹا فورس کس حد تک کامیاب رہتی ہے یہ تو جلسے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close