دنیا

ہو ہی نہیں سکتا کہ میں صدارتی امیدوار نہ ہوں

امریکہ کی ڈیموکریٹک جماعت کے لیے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ برنی سینڈرز کا صدارتی امیدوار بننے کے امکانات نہیں ہیں۔ہلیری کلنٹن نے کہا ’جماعت کی صدارتی امیدوار میں ہوں گی۔ یہ حتمی ہے اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ میں صدارتی امیدوار نہ ہوں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار منتخب ہونے کے بعد برنی سینڈرز پر دباؤ ہے کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں۔ لیکن برنی نے اعداہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کنونشن تک س دوڑ میں رہیں گے۔

ہلیری کلنٹن کو برنی سینڈرز پر واضح برتری حاصل ہے۔

ڈیموکریٹک جماعت کو جماعت میں اتحاد کی فکر ہے کیونکہ نواڈا میں ہونے والے کنونشن میں سینڈرز کے حمایتیوں اور جماعت کے حکام کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ہا کہ وہ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کا کہا، نیٹو سے فاصلہ رکھنے کا کہا، برطانوی حکومت پر تنقید کی۔

ہلیری کلنٹن نے ٹرم کو ’خطرناک‘ قرار دیا اور کہا کہ ان پر قومی سلامتی کے امور پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جیسے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انھیں اپنی انتخابی مہم پر ’افسوس‘ ہے لیکن ان کے بقول وہ اس کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے ان کے بارے میں طنز کرتے ہوئے ری ٹوئٹ میں ’بِمبو‘ کیوں کہا تھا، تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: ’کیا میں نے ایسا کہا؟ او، میں معذرت خواہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close