اسلام آباد
فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3 ملزمان کی پھانسی پرعمل روکنے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان شفقات، صابرشاہ اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزاؤں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ لیاقت پر ایک صحافی پر حملے جب کہ شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل ارشد علی کے قتل کا الزام تھا اور تینوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔