انٹرٹینمنٹ

اداکارہ وینا ملک نے آف شورکمپنیوں کو جائز قرار دے دیا

لاہور: اداکارہ وینا ملک  نے آف شورکمپنیوں کوجائز قراردیتے ہوئےمعصوم خواہش کااظہار کردیا کہ کاش ان کی بھی کوئی آف شورکمپنی ہوتی۔وینا ملک اوران کے شوہر اسد خٹک کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ جو سیاسی جماعت ملک کےلئے اچھا کام کرے گی اس کوبھی سراہیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ڈیفنس میں اپنی  رہائش گاہ پر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وینا ملک کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کے ملک کے متعلق خیالات سے متاثرہیں کیونکہ وہ ایک سچے لیڈر ہیں۔وینا ملک نے کہاکہ آف شور کمپنی بناناجرم نہیں  لیکن ناجائز طریقے سے بنانا غلط ہے۔

وینا ملک نے کہاکہ  خواتین ملک کی نصف آبادی ہیں۔ان میں سیاسی شعور بہت ضروری ہے اور خواتین کوجلسوں میں ضرور جاناچاہئے۔ اسد خٹک کاکہناتھاکہ میری پارٹی تحریک انصاف ہے اگر مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی ملک کےلئے بہترکریں گی توان کے جلسوں میں بھی چلاجائوں گا۔ وینا ملک کاکہناتھاکہ وہ جلسے کےدوران گھر پر ہوں گی مگران کادل پی ٹی آئی کے جلسےکےساتھ ہوگا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close