سینیٹ کے 52 اراکین 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے، انتخابی شیڈول 2 فروری کو جاری ہوگا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےسینیٹ کے انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ، انتخابی شیڈول 2 فروری کو جاری کیا جائے گا، 11 مارچ کو چیئرمین سینٹ رضا ربانی سمیت سینیٹ کے104میں سے 52 ارکان ریٹائرڈ ہو جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے سینٹ الیکشن شیڈول کی منظوری دےدی۔ سینیٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور فاٹا سے آر او اور ڈی آر او کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، 2 فروری کو شیڈول جاری کر دیا جائے گا، الیکشن مارچ میں ہوں گے۔پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 اوراسلام آباد سے 2 ، فاٹا سے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے، پیپلز پارٹی کے 26 سینیٹرز میں سے 18 ، مسلم لیگ ن کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ، پی ٹی آئی کے کل 7 میں سے ایک، عوامی نیشنل پارٹی کے5 ، ایم کیو ایم کے4 سینیٹرزریٹائر ہوجائیں گے، ریٹائرہونیوالوں میںعبدالرحمان ملک ، دائود خان اچکزئی ، آغا شاہزیب درانی ،احمد حسن، عطا الرحمان، اورنگزیب خان، عائشہ رضا فاروق،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، باز محمد خان، فروغ نسیم ، فرحت اللہ بابر،حاجی سیف اللہ خان بنگش ،حمزہ،ہدایت اللہ ،ہلال الرحمان،الیاس احمد بلور،کامل علی آغا،کامران مائیکل،کریم احمد خواجہ ،خالدہ پروین،ملک نجم الحسن،مولانا حافظ حمداللہ ،مولانا تنویر الحق تھانوی، رضا ربانی (چیئر مین)،میر اسراراللہ خان زہری، اعظم سواتی،محمد اسحاق ڈار،مفتی عبدالستار، ، محسن لغاری، صالح شاہ، طلحہ محمود،محمد یوسف،محمد ظفراللہ خان ڈھانڈلہ،مختیار احمد دھامرا،مشاہد حسین ،نسیمہ احسن،نسرین جلیل،نوابزادہ سیف اللہ مگسی،نثار محمد،نزہت صادق،عثمان سیف اللہ خان،روزی خان کاکڑ،سردار فتح محمد حسنی،سعود مجید،سحرکامران،ساحل سید، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،مظفر حسین شاہ، آصف سعید کرمانی،تاج حیدراور زاہدہ خان شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں اور پولنگ افسروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ اسلام آباد کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹریننگ) الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر(سمز) ڈپٹی ڈائریکٹر( کوارڈ)، پرائیویٹ سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری(ٹریننگ) سٹاف افسر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈرا فٹسمین پولنگ آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں۔ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے سینٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کردئیے ہیں، پنجاب میں شریف اللہ، سندھ میں محمد یوسف خٹک، خیبرپختونخوا میں پیر مقبول احمد، بلوچستان میں نعیم مجید ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ پنجاب میں فرید آفریدی، عبدالحمید،رائے سلطان بھٹی اور محمد زبیر کمال پولنگ افسر ہوں گے، سندھ میں رشید بھٹی، سائیں بخش چز، علی اصغر سیال، سید نعیم حیدر، سید یوسف اور امتیاز کلہوڑو پولنگ افسرہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں شہزاد احمد، خوشحال زادہ، سید ظہور شاہ، نویدالرحمن، سہیل احمد، ریاض خٹک کو پولنگ افسر مقرر کیا گیا ، بلوچستان میں چوہدری ندیم قاسم ،محمد احسن، عبدالواحد، ندیم اصغر، نذیر احمد، محمد وسیم پولنگ افسر ہوں گے۔